پاکپتن میں دیہاتیوں کے ساتھ واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکوں کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ قبولہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے دیہاتی سے ڈکیتی کی کوشش کی اور فرار ہوگئے۔ون فائیو پر کال موصول ہونے پر قبولہ پولیس نے مسلح ڈاکوئوں کا تعاقب کیا، تو مسلح ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت طارق ولد منیر کھرل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو پاکپتن اور بہاولنگر میں ڈکیتی کے تیرہ سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی