i پاکستان

پاک ریلوے کا 25اپریل سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلانتازترین

April 07, 2025

پاکستان ریلوے کی ایک منفرد اور تاریخی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر اپنے سفر پر رواں دواں ہونے جا رہی ہے۔یہ واحد ٹرین جو سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ٹرین 25 اپریل سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا مکمل روٹ مین لائن (کوٹری سے اٹک )پر واقع ہے، جو پاکستان کے دل میں بسنے والے مسافروں کے لیے ایک سستا، لمبا اور یادگار سفر فراہم کرتا ہے۔یہ واحد ایکسپریس ٹرین جو لاڑکانہ، دادو، کوٹ ادو، لیہ، میانوالی، بھکر اور ڈیرہ غازی خان جیسے اہم شہروں کو براہ راست کراچی اور پشاور سے جوڑتی ہے۔مکمل اکانومی کلاس پر مشتمل، لمبے سفر کے لیے مسافروں کے لیے آرام دہ سیٹیں ہیں۔

اس ٹرین کا کل فاصلہ 1,512 کلو میٹر جبکہ دورانیہ تقریبا 34 گھنٹے 15 منٹ پر محیط ہے۔خوشحال خان خٹک ایکسپریس مارچ 2020 میں کرونا وبا کی وجہ سے معطل کر دی گئی تھی۔ پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد، خوشحال ایکسپریس دوبارہ اپنی مکمل شان کے ساتھ بحال ہونے جا رہی ہے جبکہ ریلوے انتظامیہ نے اس کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اس ٹرین کے اہم اسٹیشنز کی فہرست میں کراچی، کوٹری، سیہون شریف، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، لیہ، بھکر، میانوالی، جنڈ، اٹک، اکوڑہ خٹک، پشاور چھانی اور دیگر اسٹیشنز شامل ہیں۔یہ صرف ایک ٹرین نہیں بلکہ پاکستان کے طول و عرض کو جوڑنے والی زندگی کی ایک پہنچان ہے۔ مسافر 25 اپریل سے سفر کریں گے، پاکستان کے اصل حسن کو دیکھیں اور ریلوے کے اصل جذبے کو محسوس کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی