i پاکستان

پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،خواجہ آصفتازترین

August 12, 2022

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان اور حواری ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اقتدار ناپائیدار چیز ہے ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا، اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کر دیا ہے، اختلاف کرنا حق ہے مگر اداروں پہ حملہ کرنا، بغاوت کی ترغیب دینی، یہ صریحا ملک دشمنی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان اور اس کے حواری پاکستان کے دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی