پاک فوج نے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے پشاور کے قریب درہ موسیٰ میں سکول کا افتتاح کردیا۔ سکول کاافتتاح پاک فوج کا"علم ٹولو دا پارہ "کی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے منصوبے سے باب علاقے کی بچیاں بنیادی تعلیم کے حصول سے مستفیدہوسکیں گی۔ پاک فوج نوجوانوں اورخواتین کو بااختیار بنانے کے لئیکئی سکلزڈویلپمنٹ پروگرامز پر بھی کام کررہی ہے،کافی تعداد میں نوجوان اورخواتین ان پروگرامز سے مستفید بھی ہو چکے ہیں۔ پاک فوج نے علاقے کے لوگوں کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے (ڈسپنسری ) کابھی افتتاح کیا،بچیوں کے سکول اورڈسپنسری کے افتتاح پرعلاقہ مکینوں نیپاک فوج کاشکریہ ادا کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی