پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کا89واں یوم پیدائش6 جولائی کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ایم ایم عالم کا صل نام محمد محمودعالم تھاوہ 6جولائی1935 کو کلکتہ میں پیداہوئے ایم ایم عالم1952 میں پاکستان ائیرفورس میں شامل ہوئے 1965کی پاک بھارت جنگ میںسرگودھا کے محاز پر ایک ڈاک فائٹ کے دوران پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے جن میں چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا اس جنگ کے دوران ایم ایم عالم نے مجموعی طورپر دشمن کے نو طیارے مار گرائے اور دوطیاروں کو نقصان پہنچایا اس کارنامے پر انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات کا اعزاز عطاکیا گیا ایم ایم عالم18 مارچ2013 کو کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی