چینی کمپنی سی ایس سی ای سی نے پاکستان میں پانچ تھرمل پاور پلانٹس تعمیر کیے ہیں، ان منصوبوں میں جامشورو، فیصل آباد، لکھالہ، کوٹری اور مصطفی گو شامل ہیں،ان تھرمل پاور پلانٹس کی بدولت پاکستان میں 20 لاکھ واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور چین دو پڑوسی ممالک ہیں،ترقی کے ایک طویل عرصے کے بعد دونوں نے ہمیشہ قریبی اور مضبوط ترین دوستی کو برقرار رکھا ہے، جو نہ صرف سلامتی کے امور پر منحصر ہے، بلکہ بڑھتے ہوئے قریبی اقتصادی تعاون کو بھی ظاہر کر تی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شاہراہ ریشم کی تعمیر کے وقت یہ بات پہلے ہی واضح تھی کہ اقتصادی معاملات میں دونوں ممالک کے قدم ایک ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ میں نے گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف اوقات میں چین کا دورہ کیا ہے اور ہر بار میرے دماغ میں یہ رائے پختہ ہو جاتی ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری کی ابھی بہت گنجائش ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ان دنوں میں ابھی بھی چین میں ہوں اور ہمارے پاکستانی میڈیا تھنک ٹینک کے وفد نے جسے لاہور میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ جنرل نے مدعو کیا تھا، چین کی ایک مشہور کمپنی چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) کے دفتر کا دورہ کیا۔ سی ایس سی ای سی چین کا سب سے بڑا تعمیراتی اور سرمایہ کاری گروپ ہے اور ان کے دفتر میں جا کر مجھے معلوم ہوا کہ یہ کارپوریشن سی پیک سے بہت پہلے 1984 میں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوئی تھی اور پاکستان میں بہت سے بڑے پراجیکٹس اس کمپنی نے بنائے ہیں جس سے اس کارپوریشن کے معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کا پتہ چلتا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق سی ایس سی ای سی نے پاکستان میں پانچ تھرمل پاور پلانٹس تعمیر کیے ہیں اور ان منصوبوں میں جامشورو، فیصل آباد، لکھالہ، کوٹری اور مصطفی گو شامل ہیں۔ ان تھرمل پاور پلانٹس کی بدولت پاکستان میں 20 لاکھ واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ان تھرمل پاور پلانٹس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 1990 کی دہائی کے وسط میں اس کارپوریشن نے صوبہ سندھ میں ایک بہت بڑا منصوبہ مکمل کیا۔ کراچی، پاکستان کے سب سے بڑے گنجان آباد شہر کے طور پر، جس میں بڑا اور دیرینہ مسئلہ سیوریج کا ہے۔ اس طرح اس مسئلے کو حل کرنے میں سی ایس سی ای سی نے کلیدی کردار ادا کیا اور کراچی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر سے کراچی کی شہری زندگی پر مستقل طور پر مثبت اثرات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک بہت اہم عنصر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون ہے۔ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارہ پاکستان کے لیے اپنی دفاعی ضروریات کے لحاظ سے سب سے اہم ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جس جگہ پر یہ طیارہ تیار ہوتا ہے وہاں فیکٹری کی تعمیر کا سہرا بھی اسی کمپنی کے سر جاتا ہے۔ یہ فیکٹری پاکستان کے مشہور ایئربیس کامرہ میں واقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اسی طرح ایک اور ناگزیر منصوبہ اسلام آباد میں مکمل ہوا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافر ٹرمینل کی عمارت بھی اسی کمپنی نے تعمیر کی ہے جبکہ سینٹورس نام کا ایک بڑا کاروباری مرکز اسلام آباد میں کھڑا ہے اور اس کاروباری مرکز کی تعمیر بھی اسی کمپنی کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
گوادر پرو کے مطابق لاہور میں شہر کی مشہور ترین عمارت ارفع کریم آئی ٹی ٹاور بھی اسی انٹرپرائز کا شاہکار ہے۔ اس عمارت کا نام ایک نوعمر لڑکی کے نام پر رکھا گیا ہے جو ایک پاکستانی آئی ٹی لیومینری اور سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل تھی ۔ بدقسمتی سے، وہ بہت چھوٹی عمر میں انتقال کر گئی ، لہذا لوگ اس عمارت کو اس کی یادگار کے طور پر استعمال کرتے ہیں. گوادر پرو کے مطابق جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ سی پیک کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر پراجیکٹ پی کے ایم (سکھر ملتان سیکشن) کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی اسی کارپوریشن کو 2015 میں دیا گیا تھا۔ سی ایس سی ای سی کا ماضی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ ان کے پاس جو بھی ٹھیکہ آ یا انہوں نے معاہدے کی روح کے مطابق معاہدہ مکمل کیا ہے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ سی پیک میں اتنے بڑے منصوبے کا ملنا بہت متاثر کن بات ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کارپوریشن کی مہارت سے سی پیک اور پاکستان میں جاری دیگر تعمیراتی منصوبوں سے مسلسل استفادہ کیا جائے اور پاکستانی حکومت اور تاجر اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بلوں کی بروقت ادائیگی کی جائے اور اس سلسلے میں اسے کسی بھی بہانے سے بچایا جائے۔ جسے بیوروکریسی عموماً اپناتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق واضح رہے کہ اس کمپنی کی اعلیٰ سطحی پیشہ ورانہ مہارت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور پاکستان میں جاری کئی تعمیراتی منصوبوں کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ فطری طور پر، ہماری پاکستانی حکومت اور کاروباری برادری کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جب ہم ایسی کمپنی کے ساتھ کاروبار کر یں ، تو فنڈز وقت پر آ ئیں ، اور اسے بیوروکریسی کے اثر و رسوخ سے بچا ئیں جو معیشت کے کام کو متاثر کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی