i پاکستان

پاک بھارت تعلقات اور براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں، امریکاتازترین

June 21, 2024

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات اور براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اس حوالے سے پاکستانی رہنماں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پر شراکت داری جاری رہے گی، پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات، براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں تاہم پاک بھارت مذاکرات کی رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین دونوں ملکوں کو کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری رابطوں پر یقین رکھتا ہے، مستقبل میں بھی پاکستان کیساتھ علاقائی سلامتی پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی