پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے، برادر ملک کے وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ترجمان کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سراہا، امارات کے نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے مابین قریبی روابط اور مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔یاد رہے رہے کہ یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان نے رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورکیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی