i پاکستان

پابندی کا خطرہ نہیں، سپریم کورٹ کہہ چکی پی ٹی آئی سیاسی پارٹی تھی، ہے اور رہے گی، عمر ایوبتازترین

July 25, 2024

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی تھی، ہے اور رہے گی۔ایک انٹرویو میں عمر ایوب نے کہا کہ ہم نئے ،آزادانہ اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے رئوف حسن پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے رئوف حسن پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے دسمبر تک تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کا دعوی کردیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ دسمبر تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، ہمیں اکثریت مل جائیگی اور تحریک انصاف حکومت میں ہوگی، یہ مخصوص نشستوں سے متعلق بہانے ڈھونڈ رہے ہیں کہ ہمیں نہ ملیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی