i پاکستان

وزیرداخلہ نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ18فروری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دیتازترین

February 11, 2025

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آبا د میں ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ کو 100 فیصد 18 فروری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر فلائی اوور کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کو 100 فیصد 18 فروری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تمام کام خصوصا رابطہ سڑکیں اور ہارٹیکلچر کو جلد مکمل کیا جائے۔محسن نقوی نے پراجیکٹ پر کام میں مصروف مزدوروں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت بھی کی۔مزدوروں نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن رات منصوبے پر کام کر رہے ہیں، اس دوران محسن نقوی نے مزدوروں کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کے اطراف ملبے کو فوری طور پر ہٹانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ پراجیکٹ کے بیوٹیفیکشن ورک میں کوتاہی برداشت نہیں، فلائی اوور کے نیچے رابطہ سڑکوں پر کام تیز کیا جائے۔دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے پر پیش رفت کے بارے میں وزیر داخلہ کو بریفنگ بھی دی۔ فاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن، کنٹریکٹر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی