وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے مستونگ میں معدنیات لے جانے والے ٹرکوں پرفائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشل چیف سیکرٹری داخلہ کو ضلعی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی ہدایت کردی ۔جمعرات کو وزیرداخلہ بلوچستان نے جاری بیان میں مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہراہ پر امن وامان برقرار رکھنے میں کوتاہی برتی گئی جوافسوس ناک ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی