پنجاب کے شہر وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیئر سیکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا جونئیر سیکیورٹی اسسٹنٹ عمیر طارق موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے مقتول کو وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب نشانہ بنایا۔نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی کا جونئیر سیکیورٹی اسسٹنٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقتول عمیر طارق 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، جس کا تعلق گجرات کے علاقہ ملکووال سے بتایا جاتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی