i پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) طلب کر لیاتازترین

September 30, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے تھے، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اس بربریت کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی