i پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر یو اے ای چلے گئےتازترین

January 12, 2023

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر یو اے ای چلیگئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ،وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، معاون خصوصی طارق فاطمی اور معاون خصوصی طارق باجوہ بھی وفد میں شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، میاں شہباز شریف کی اماراتی رہنماں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی