وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی