i پاکستان

وزیراعظم نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لے لیا، کمیٹی تشکیلتازترین

January 05, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک ملکی برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوئی، دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تجارت نوید قمرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹریز تجارت اور خزانہ شامل ہیں، جب کہ چیئرمین نشاط چونیاں گروپ شہزاد سلیم، سی ای او انٹر لوپ مصدق ذوالقرنین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی سے 14 روز میں سفارشات طلب کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی