وزیراعظم شہبازشریف نے چینی وپاکستانی کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت سرمایہ کاری بورڈ کے امور پر اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے چینی اور پاکستانی کمپنیوں کیدرمیان جوائنٹ وینچر کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت تاجروں، سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہمی کی ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں کے حوالے سے پیشرفت پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی