وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کابینہ کمیٹی بنا دی۔ کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے۔ سیکرٹری وزارت اوورسیز کے مطابق کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزرا برائے اوورسیز پاکستانی، تعلیم، خارجہ امور جبکہ داخلہ، صحت، صنعت و پیداوار اور تجارت کے وفاقی وزرا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ وزارت اوورسیز کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، سٹیٹ بینک کے گورنر، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایچ ای سی کے چیئرمین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی