وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ۔یاد رہے کہ 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی