وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت کی۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور شاندار انتظامات پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی، ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کی قیادت میں اعلی سربراہی وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت اور درازی عمر کیلئے اپنی دعائوں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی