i پاکستان

وزیراعظم کی مصروفیات،وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیاتازترین

October 02, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا بدھ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کوصبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہائوس میں طلب کیا تھا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف حالیہ دورہ امریکا سے متعلق کابینہ اراکین کو آگاہ کرنا اور انہیں اعتماد میں لینا تھا ۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال سمیت مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر غور کے علاوہ ایران اور اسرائیل کشیدگی کا بھی جائزہ لینا تھا۔تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ اراکین کی مصروفیات کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی