i پاکستان

وزیراعظم کی بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ، کانفرنس 9 فروری کو ہوگیتازترین

February 06, 2023

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے 7 فروری کو بلائی گئی اے پی سی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، کانفرنس 7 کے بجائے جمعرات 9 فروری کو ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 7 فروری کو بلائی گئی تھی، لیکن اب یہ کانفرنس 7 کے بجائے جمعرات 9 فروری کو ہوگی، اور اس کے انعقاد کے لیے وزیراعظم ہاوس اور پارلیمنٹ ہاس دونوں مقامات کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں مصروف ہیں، اور تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں باضابطہ مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے، اور اس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی اور اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی