i پاکستان

وزیراعظم کا پرامن یوم عاشور پر وزارت داخلہ،صوبائی حکومتوں کوخراج تحسینتازترین

August 12, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے پرامن یوم عاشور پر وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک سے پرامن اندازمیں یہ دن مکمل ہوا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عاشور پرامن ماحول میں منعقد ہوا، کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، پولیس، رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک سے پرامن انداز میں یہ دن مکمل ہوا، آپ سب پر فخرہے۔ اللہ کا شکر ہے عاشورپرامن ماحول میں منعقدہوا، کوئی ناخوشگوارواقعہ نہیں

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی