i پاکستان

وزیراعظم اور تاجک صدر کے درمیان ملاقات ، دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیالتازترین

September 15, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں نے تاریخی شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، معیشت، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وفاقی وزرا خواجہ آصف اور مفتاح اسماعیل، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلی حکام موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی