وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی آمد پر سرگودھا یونیورسٹی میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔سرگودھا یونیورسٹی میں جاری تمام شعبہ جات کے فائنل ٹرم کے پرچے ملتوی کر دئیے گئے، پرچہ جات کے شیڈول کا اعلان دوبارہ کیا جائے گا۔امتحان ملتوی ہونے سے طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔وزیراعلی پنجاب نے یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران ہونہار طلبا میں اسکالر شپ تقسیم کرناتھے۔ تقریب کے لیے یونیورسٹی آف سرگودھا کے کرکٹ گرانڈ میں انتظامات کیے گئے ۔ واضح رہے کہ راولپنڈی اور ملتان میں 7700 طلبہ کو ہونہار اسکالر شپ کے 44 کروڑ کے چیک مل چکے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی