وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا اہم اقدام ، پولیس ریسکیو ودیگر محکموں کے دوران ڈیوٹی شہید اہلکاروں کے اہل خانہ کو مفت پلاٹس دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت محکمہ ہاوسنگ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ، فیصلے کے مطابق پاک فوج اور ایف سی کے شہدا کے ورثا کو بھی پلاٹس دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ پلاٹس الاٹمنٹ کا آغاز سرکاری ہاسنگ سکیموں میں دستیاب 500 پلاٹس سے کیا جائے، شہدا کے ورثا کو پلاٹس دینے کا مقصد خاندانوں کی معاشی سپورٹ کرنا ہے۔ علی امین گنڈاپورنے کہا کہ شہدانے ہمارے محفوظ مستقبل کے لیے جو قربانیاں دیں ان کا کسی صورت بدلہ نہیں چکایا جاسکتا۔ وزیراعلی نے ہنگو، نوشہرہ، پشاور، سوات،ایبٹ آباد میں پلاٹوں سے شہدا خاندانوں کو الاٹمنٹ جلد کرنے کی ہدایت کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی