i پاکستان

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا لیبیا میں کشتی حادثے پر اظہار افسوستازترین

February 12, 2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لیبیا میں پاکستانی شہریوں کی کشتی کو پیش آنے والا حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے حادثے میں پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 16 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا، وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔علی امین گنڈا پور نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، حادثے میں لاپتہ دس پاکستانی شہریوں کی خیریت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی