i پاکستان

وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا خواجہ سرا ڈولفن ایان کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس، پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایتتازترین

November 01, 2024

وزیراعلی خیبر پختونخو اعلی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا ڈولفن ایان کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی۔ ایس پی سٹی احسان شاہ کے مطابق متاثرہ خواجہ سرا نے ایف آئی اے سائبرکرائمز میں درخواست دی ہے کہ اس کی 2023 میں بنائی گئی ویڈیو وائرل کی گئی ہے۔ایس پی احسان شاہ کے مطابق چارسدہ میں ملزم کو خواجہ سرا کی نازیبا وڈیو بنانے پر سزا ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے۔کبھی کبھی سپریم کورٹ کے ایک جملہ لکھنے سے 18،18سال کیسز چلتے رہتے ہیں،چیف جسٹس یحیی آفریدی کے کیس میں ریمارکسایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سرا نے متعلقہ تھانے سے رابطہ نہیں کیا۔وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانیکا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانیکی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی