وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اقوام متحدہ کے فریم ورک برائے موسمیاتی تبدیلی کے فریقین کی 29ویں کانفرنس کوپ۔ 29 میں شرکت کے لیے آزربائیجان کے دارلحکومت باکو روانہ ہو گئے ۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کوپ29 کانفرنس کے دوران اعلی سطحی نشستوں، تقریبات اور مباحثوں میں شرکت کریں گے ۔زیر خزانہ کانفرنس میں قائم پاکستان پویلین میں منعقدہ تقریبات کے ساتھ ساتھ سرحدی منڈیوں میں مقامی ماحولیاتی کاروائی اور بصیرت فنڈ کے اجرا کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں شریک ہوں گے ۔وزیر خزانہ پاکستان پویلین میں 'نیشنل کلائمیٹ فنانس سٹریٹجی' کا اجرا کریں گیو اور وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام 'کلائمیٹ ریسپانسو پبلک انویسٹمنٹ' کے موضوع پر منعقدہ پینل مباحثے میں بھی شریک ہوں گے ۔زیر خزانہ CAREC پارٹنرشپ فار کلائمیٹ انوویشن اینڈ ٹریڈ کے موضوع پر اعلی سطحی نشست میں بھی شریک ہوں گے اور اپنے خطابات اور گفتگو میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا شدہ نقصان، موافقت، تخفیف اور نفاذ کے پہلوں پر مثبت اور متوازن پیش رفت کی اہمیت اجاگر کریں گے ۔ محمد اورنگزیب ترقی پذیر ممالک کو درپیش موسمیاتی مسائل کے حل کے لیے پیش بینی اور توقعات پر مبنی فناسنگ کی ضرورت پر زور دیں گے ۔ اپنی تقاریر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کی تاریخی ذمہ داری کا احساس دلائیں گے ۔مساوات،اشتراک کے ساتھ ساتھ فرق پر مبنی احساس کے ساتھ چیلنج کا سامنا کرنے کے اصول کی اہمیت واضح کی جائے گی ۔ترقی یافتہ ممالک سے نقصان دہ گیسوں کے اخراج میں گہری کمی لانے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔وفاقی وزیر خزانہ جمعہ کے روز وطن واپس پہنچ جائیں گے اور آئی ایم ایف وفد کے دورہ کے اختتام پر وفد سے الوداعی میٹنگ کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی