پاکستان نے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے اور عالمی بینک کے نالج سینٹر سے مستفید ہونے کی ضرورت پر اتفاقِ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے سینئر منیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وان ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن (IDA) کے وسائل کو وسعت دینے اور فرنٹ لوڈنگ کو آف سیٹ کرنے کے آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ حکومتِ پاکستان نے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کرنے اور بینک کے نالج سینٹر سے مستفید ہونے کی ضرورت پر اتفاقِ رائے کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی