i پاکستان

وزیر خوراک پختونخوا نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیاتازترین

September 26, 2024

وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ظاہر شاہ طورو کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ امیر مقام نے 3 اگست کی پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔ انونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام 14 دن کے اندر معافی مانگیں بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔وزیر خوراک کے پی کی جانب سے قانونی نوٹس میں امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی