i پاکستان

وزیر خارجہ سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالتازترین

February 15, 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے اٹامک انرجی کو صحت،زراعت صنعت اور بجلی کے شعبے میں استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیتوں کو سراہا ـ واضح رہے ڈی جی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریا نو گروسی پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی