i پاکستان

وزیر داخلہ بلوچستان نے دہشتگردی، دیگر جرائم کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لیتازترین

August 20, 2024

وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے بلوچستان بھر میں ہونے والی دہشت گردی اور دیگر جرائم کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 10 اگست سے 15 اگست تک ہونے والی دہشت گردی سمیت قتل اور دیگر سنگین جرائم کی رپورٹ پیش کی جائے۔ آئی جی بلوچستان کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کی مد میں حکومت بلوچستان اربوں روپے جاری کر رہی ہے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اب تک کتنے تخریب کار اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تفصیل دی جائے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر واقعے کی تفصیلات مقام، وقت اور تاریخ کے ساتھ پیش کی جائے، واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی