i پاکستان

وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز ڈومکی انتقال کر گئےتازترین

September 16, 2024

وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی 10 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ یاد رہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی