وزیر آباد اور مریدکے میں چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے نواحی علاقہ گکھڑ منڈی میں بارش کے باعث گھر کی خستہ حال چھت اچانک گر گئی، چھت کے ملبے تلے دب کر باپ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملبے کے نیچے سے دونوں لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں۔ دوسری جانب مریدکے میں واقع سرامکس فیکٹری میں کام کرتے ہوئے مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، مرنے والے شخص کی شناخت رحمت علی کے نام سے ہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی