i پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھمبر میں میں دانش سکول کا افتاح کردیاتازترین

January 22, 2025

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے دانش سکولز سسٹم کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک پھیلا دیا ہے جس سے مستحق او نادار بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوں گے ،جس کا آغاز آج ہم نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے کیا ہے جسکو بعد آزاں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں دانش سکول کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں نے دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق بھی موجود تھے شہباز شریف نے کہا کہ بھمبر میں دانش سکول کے قیام سے بھمبر کے پسماندہ اور مسٹحق بچوں کو خوابوں کی تعبیر کا موقع ملا گا بڑے اداروں میں تعلیم حاصل نہ کر سکنے والے بچوں کی تعلیمی کمی دانش سکول پوری کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف نے مذید کہا کہ پاکستان مقبوضہ میں بھارتی بربریت کے خاتمے تک کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا کشمیر جلد آزاد ہو گا کشمیریوں کی قربایناں رائیگاں نہیں جائیں گی بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود اردایت فراہم کرے اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کمال مہربانی کرتے ہوئے وقت نکال کر ضلع بھمبر میں اپنے ہاتھوں سے دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا ، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر بھمبر پہنچے اور سنگ بنیاد کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ قبل ازیں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق ایک روز قبل بھمبر پہنچ گئے اور انتظامامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی