i پاکستان

وزیر اعظم نے بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگی،شیریں مزاریتازترین

January 18, 2023

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگتے ہوئے کہتے ہیں پاکستان نے سبق سیکھا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرا پنے ٹویٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ شہباز شریف کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت نہیں، محض پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگتے ہوئے کہتے ہیں پاکستان نے سبق سیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سربراہ کا مضحکہ خیز بیان حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی