i پاکستان

وزیر اعظم کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو مبارکباد، تعلقات کو مضبوط بنانے کی امیدتازترین

August 09, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں پاک-بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں محمد یونس کو بنگلہ دیشی چیف معاون کے طور پر حلف اٹھانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ بنگلہ دیش کو ہم آہنگ اور خوشحال مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے میں کامیابی حاصل کریں۔ شہباز شریف کے مطابق وہ محمد یونس کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش اور پاکستان کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی