وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیرِاعظم نے اپنے پیغام میں ملائیشیا کے وزیرِاعظم داتوسری انورابراہیم اورملائیشیا کے عوام کے ساتھ دلی اظہار یکجہتی کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے تیس ہزارسے زائد متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورملائیشیا دیرینہ دوست اور برادر ممالک ہیں۔انھوں نے اپنے کہا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے دوست ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان جس قدرہوسکا، ملائیشیا میں مصیبت زدہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرے گا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کیلئے پوری دنیا کو اکٹھا ہو کر اقدامات کرنے ہونگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی