وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان کی ملاقات،مسلم لیگ (ن) برطانیہ اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ(کل) بدھ کو بھمبر میں پہلے دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے بعد ضلع کوٹلی اور دیگر اضلاع میں بھی دانش سکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ مسلم لیگ(ن) کو آزاد کشمیر میں مزید مضبوط بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں گے ، چوہدری عبد الرحمان نے آزاد کشمیر کے لئے دانش سکولوں کے قیام کی منظوری دینے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے یہاں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو مسلم لیگ(ن) برطانیہ کی تنظیم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ آزا دکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا اور اس کے لیے مسلم لیگ(ن) کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی دانش سکول بنائے جائیں گے ،پہلے دانش سکول کا آئندہ بندھ کو بھمبر میں سنگ بنیاد رکھا جائے گا جس کے بعد کوٹلی اور مظفر آباد میں بھی دانش سکول بنائے جائیں گے ، اس موقع پر چوہدری عبد الرحمان نے آزاد کشمیر کے لئے دانش سکولوں کے قیام کی منظوری دینے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم (ن) آزاد کشمیر میںبھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی،پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی