i پاکستان

وزیر اعلی سندھ کی تمام محکمے ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایتتازترین

September 23, 2024

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیکرٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت ای گورننس سسٹم سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری آئی ٹی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ای سسٹم تیار کر کے وزیرِ اعلی سندھ کو منظوری کے لیے پیش کریں گے، مختلف اضلاع کے ڈی سی دفاتر کو ای سسٹم میں شامل کر رہے ہیں۔ سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ سکھر کے ڈی سی آفس کا نظام ڈجیٹل کیا گیا ہے جس کی کامیابی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ای گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہو گا، اچھی گورننس کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی