i پاکستان

وزیر اعلی سندھ کی صاحبزادی کی شادی، باغ جناح میں استقبالیے کا اہتمامتازترین

January 11, 2025

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی اہلیہ نے اپنی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر باغ جناح کی بارہ دری میں گزشتہ شام استقبالیے کا اہتمام کیا۔ تقریب کے ممتاز شرکا میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، میئر کراچی مرتضی وہاب ، سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادرشاہ ، سید خورشید احمد شاہ، سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، سید قائم علی شاہ ، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے زین شاہ ،سابق نگراں وزیر اعلی جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر،سینیٹر فیصل واوڈا، سابق گورنر عمران اسماعیل ، محمد زبیر، پروفیسر این ڈی خان، پیر مظہر الحق،ایم کیو ایم کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار شامل تھے۔اس کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا راشد محمود سومرو، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی ، ایم این اے جاوید حنیف،آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ اور حامد میر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ شادی کی اس پروقار تقریب کے موقع پر بارہ دری کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی