وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے اسموگ میں کمی کے لیے افسران کو فیلڈ میں جانے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں جبکہ اسموگ میں کمی کے لیے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے،وزیر اعلی پنجاب نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چیک کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی