i پاکستان

وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لیںتازترین

January 10, 2025

وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں، سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے یکمشت جمع کرائیں گے، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی