i پاکستان

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کیلئے منیٰ میں مرکزی کنٹرول سنٹر قائم کردیاتازترین

June 26, 2023

حکومت پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی مدد اور سہولت کے لئے منیٰ میں مرکزی کنٹرول آفس قائم کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کنٹرول روم میں معلومات اور رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ایک انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ گمشدہ حاجیوں یا گمشدہ سامان کی تلاش میں مدد کے لئے ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے ۔ نجی طور پر حج کے لئے جانے والے عازمین کے کسی بھی ممکنہ مسائل کی کڑی نگرانی اور ان کے حل کے لیے ایک علاحدہ مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔ مختلف دیگر خصوصی یونٹس، جیسے کہ وہیل چیئر ڈیسک وغیرہ حاجیوں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ہیں ، ان سہولیات کی فراہمی کا مقصد قیام حج کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی