i پاکستان

وزارت داخلہ کا ایف آئی اے کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ،ایف آئی اے کا پرفارمنس آڈٹ بھی کیا جائے گاتازترین

February 12, 2025

وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ا دارے (ایف آئی اے)کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے پانچ رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ۔ذرائع کے مطابق، کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو کریں گے، جبکہ دیگر ارکان میں ڈائریکٹر پولیس بیورو، جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی او سی یونٹ این پی بی شامل ہیں۔کمیٹی ایف آئی اے کی مجموعی کارکردگی، مقدمات کے اندراج، ملزمان کی گرفتاریوں اور ادارے کی مختلف شاخوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق، ایف آئی اے کا پرفارمنس آڈٹ بھی کیا جائے گا، اور اس حوالے سے تیار کردہ رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کی جائے گی۔وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی