i پاکستان

ڈور پھرنے سے بچے کی ہلاکت ، آئی جی پنجاب کا ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکمتازترین

March 16, 2023

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاد باغ لاہور میں ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے دشمن سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے دھاتی و کیمیکل ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں زیرو ٹالرینس اپنائی جائے ،دھاتی و کیمیکل ڈور کی تیاری ، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی