خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے ہوم اسٹے ٹورازم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، اس کے لئے خیبرپختونخواحکومت 30 لاکھ روپے بلا سود قرضہ دے گی۔ابتدائی منصوبہ 39 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا جائے گا، دو کمروں کی تعمیر یا پہلے سے دستیاب رومز میں سہولیات فراہم کی جائیں گی، کمروں میں واش رومز، کچن کے علاوہ دیگر سہولیات بھی ہوں گی۔ صوبائی حکومت کے مطابق ہوم اسٹے ٹورازم کا پہلامرحلہ اپر لوئر چترال، اپر لوئر دیر اور مانسہرہ میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد اور سوات بھی شامل ہیں۔صوبائی حکومت ہوم اسٹے سیاحت منصوبے کے لئے جو قرضہ دے گی اس کی واپسی کی مدت 5 سال ہوگی جبکہ واپسی کا عمل دوسرے سال سے شروع ہوگا۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے بے پناہ مواقع ہیں، ہوم اسٹے سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں،یہ روزگار فراہمی کا بھی بہترین منصوبہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی