i پاکستان

وکیل سلمان اکرم راجہ نے خاور مانیکا کی پٹیشن کو اڑا کر رکھ دیا،علی محمد خانتازترین

July 13, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے خاور مانیکا کی پٹیشن کو اڑا کر رکھ دیا ہے کل خاور مانیکا بشری بی بی کو نیک اور عمران خان کو شریف انسان قراردیتے تھے لیکن سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے کے بعد داشنام ترازی اور گھٹیا الزامات پر اتر آئے جو قابل افسوس ہے، ہفتے کے روز اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیشن جج امجد مجوکا نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کردیا ہے ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا بشری بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کیس اڑا کر رکھ دیا ہے کل تک خاور مانیکا بشری بی بی کے تقدس اور پاک دامنی کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے لیکن بعد میں ایک کیس میں گرفتار ہونے کے بعد ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا گیا جس کے بعد مسلسل بشری بی بی اور عمران خان پر گھٹیا الزامات لگارہے ہیں عمران خان کے شادی کے پانچ سال تک وہ خاموش رہے اور کوئی بات نہیں کی لیکن بعد میں انہوں نے ان دونوں کی ذات پر حقیق حملے شروع کردیئے جو قابل افسو س اور قابل شرمندگی ہے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی