i پاکستان

وجاہت کی درخواست خارج،چودھری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیاتازترین

May 04, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ دیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق چودھری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چودھری وجاہت کی درخواست خارج کر دی ہے اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چودھری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے، حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چودھری وجاہت کی درخواست کالعدم قرار دے دی گئی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی